britney spears

برٹنی سپیئرز کی تیسری شادی بھی ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی گلوگارہ کی تیسری شادی بھی ناکام،شادی کے 14 ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
بی بی سی کے مطابق گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری کی جانب سے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاونٹی کی سپیریئر کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔سیم اصغری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے،سیم نے پیغام میں لکھا کہ6سال کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کے بعد میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ہم ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام کو برقرار رکھیں گے اور میں اس کے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کرینہ کپور کا سیف علی خان کیلئے محبت بھرا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں