لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو لاہور پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرتے ہوئے پہلے کوٹ لکھپت جیل اور بعد ازاں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے لاہور سے روانہ کر دیا ہے،عمران خان کی زمان پارک سے گرفتاری کیسے ہوئی؟تحریک انصاف نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے پولیس پر سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری پر ن لیگی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم،کارکنوں کے بھنگڑے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر عمران خان کی گرفتاری کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک میں پولیس کی زبردستی انٹری ،توڑ پھوڑ اور تشدد کیا گیا ،پچھلے گیٹ سے پولیس والوں نے زبردستی اندر انٹری کی ہے،پولیس والوں نے توڑ پھوڑ کر کے ، جتنے بھی گارڈز تھے ان کو مار کر ، دروازہ توڑ کر پولیس کی ساری نفری اندر گھسی۔تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم نے فوراً جا کر خان صاحب کو بتایا کہ پولیس آپ کو گرفتار کرنے آ ئی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں 5 منٹ میں منہ ہاتھ دھو کر اور تیار ہو کر باہر آ رہا ہوں،عمران خان نے اندر جا کر اپنا ٹریک سوٹ اور جوتے پہنے،اتنی دیر میں انہوں نے خان صاحب کے گھر کے مین دروازے کو توڑ کر فورس انٹر کر لی اورجتنا بھی سٹاف تھا، 5،6 لوگ تھے،ان کو انہوں نے ڈنڈے مارے،ان کے کپڑے پھاڑ دیے،ابھی وہ یہ کر ہی رہے تھے کہ عمران خاں باہر آ گئے،نہ ان کا سٹاف گھبرایا ہوا تھا،نہ خان صاحب گھبرائے ہوئے تھے وہ بالکل کنفیڈنٹ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نا اہلی اور گرفتاری پر عبد العلیم خان بھی بول پڑے
تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ میں آ رہا ہوں، میں کہاں جا رہا ہوں؟میں تو خود گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں،جب میں ساتھ چل رہا ہوں تو تم لوگ کیوں یہ سب کر رہے ہو؟جب وہ ان کے ساتھ آرام سے چل رہے تھے تو پولیس والے خان صاحب کو گھسیٹ کر،دھکے مار کر کہنے لگے “چل ساڈے نال چل،ایدے منہ تے کپڑا پاو”۔پولیس والوں نے ان کہ منہ پر کپڑا ڈالااور ان کو گھسیٹتے،دھکے دے کر لے کر گئے ہیں۔اس سارے عمل کے دوران میں نہ سٹاف گھبرایا ہوا تھا نہ خان صاحب خود،وہ بالکل کانفیڈنٹ لگ رہے تھے،کوئی مسئلہ مسائل نہیں تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں بالکل گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں لیکن ان سے کہو کہ لوگوں کونہ ماریں، میں 2 منٹ میں کپڑے تبدیل کر کے آتا ہوں، اتنی دیر میں وہ آئے ہیں، گھر میں فورس انٹری کی ہے،بیڈ روم میں گھسنے کی کوشش کی ہے اور اس طرح سے ان کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔