shehbaz sharif address

ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح”عمران نیازی نے ریاست کو قربان کرنا چاہا ہم نے بچا لیا “

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لے گیا،مخلوط حکومت نے پر وقت ٹھیک فیصلے کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔
ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیم بنائے جاتے تو آج پاکستان کی معاشی حالت ایسی نہ ہوتی ،ہم سے فاش غلطیاں ہوئیں کہ پن بجلی کے منصوبے نہ بنائے گئے اور مہنگی بجلی آج ہمارے گلے پڑی ہوئی ہے،اقتدار میں آئے تو مشکلات کا اندازہ تھا تاہم حالات اتنے خراب ہونگے اس کا اندازہ نہیں تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ اس ملک کو ان حالات تک پہنچانے کی ذمہ دار ہے،آج غریب آدمی کیلئے روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے،اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو روٹی اور دوائیوں کے لالے پڑ جاتے،ہم ملک کو معاشی طور پر بہتر پوزیشن میں لے آئے ہیں،حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ”مال مفت دل بے رحم“18دن کے مہمان ارکان اسمبلی کیلئے اربوں کے فنڈز جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں