پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان پیدا ہو گیا ،مرکزی رہنما سینیٹر زاہد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ،کسی بھی وقت اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟سردار ایاز صادق نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذارئع کے مطابق کچھ عرصے سے پارٹی قائدین زاہد خان کو نظر انداز کرتے آ رہے ہیں جس کے پیش نظر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زاہد خان جلد پارٹی ترجمان کا عہدہ چھوڑ کر اے این پی سے مستعفی ہوں گے اور امکان ہے کہ زاہد خان ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے۔پارٹی میں شامل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے زاہد خان سے ملاقات کر کے باضابطہ دعوت بھی دے دی ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ زاہد خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی میں سے کسی ایک جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔زاہد خان 40 سال سے اے این پی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں،زاہد خان 32 سال مرکزی ترجمان اور دو بار سینٹر رہ چکے ہیں۔