اسلام آباد (عدالتی رپورٹر) موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہوگئے اور رجسٹرار آفس کے متعلقہ افسر کو عدالت طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کیے گئے ہیں، چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے، کلیئر آرڈر ہے کہ چھٹیوں میں صرف ضمانت،سٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس کے نمائندے کو کہیں فوری عدالت میں پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں تاخیر کے خدشات پر علیم خان بھی بول پڑے