سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت، عراقی پرچم بھی جلایاگیا

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت، عراقی پرچم بھی جلایاگیا

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کے نسخے کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی، ساتھ ہی سویڈین کیخلاف احتجاج کرنیوالے عراق کا پرچم بھی جلایاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے دوانتہا پسندوں کو پولیس نے عراق کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی اجازت دی تھی جس میں دوران قرآن پاک کو جلانے کی مکروہ حرکت کی گئی، شدت پسندوں نے عراق کا پرچم بھی جلایا۔بتایاگیا ہے کہ سویڈن پولیس کی جانب سے عراقی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کے بعد دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کیخلاف برسلز میں مظاہرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں