لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز کے لئے سابق کپتان اولمپیئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایمرجنگ ایشیا کپ،شاہین چھا گئے ،لنکا ڈھا کر فائنل تک رسائی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیٹ اپ کو تبدیل کرنے کی سفارش کرنے والے کمیٹی ممبر اولمپئن شہناز شیخ نے خود ہاکی فیڈریشن میں عہدہ قبول کر لیا،انہیں دوسال کے لیے قومی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے،لاہور میں جاری نیشنل ہاکی تربیتی کیمپ میں شہناز شیخ ٹیم کو جوائن کریں گے،وہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔سابق اولمپیئن شہناز شیخ کی پاکستان فیڈریشن میں بطور کنسلٹنٹ تعیناتی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے شہناز شیخ کو بطور کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی سونپی ہے،آٹھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ آئندہ برس 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے