کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستانی شاہین چھا گئے ،سری لنکا کو شکست دیکرکر فائنل میں پہنچ گئے۔
323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آوٹ ہو گئی، ارشد اقبال نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، ارشد اقبال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مبصر خان اور سفیان مقیم نے دو، دو اور عماد بٹ نے ایک وکٹ لی۔ شاندار بولنگ پر ارشد اقبال کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے