اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اگر ملک میں مارشل لا لگا تو ہم مداخلت کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فوجی عدالتوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں گرفتار افراد پر دماغی یا جسمانی تشدد نہیں ہونا چاہیے،کسی ریٹائرڈ جج کو 102افراد سے ملاقات کیلئے فوکل پرسن مقرر کر سکتے ہیں،زیر حراست افراد کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے،آج کے حالات کا ضیا الحق کے دور سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ،اگر ملک میں مارشل لا لگا تو ہم مداخلت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد