عام انتخابات میںعمران خان ہوں گے یا نہیں ، عنبر شمسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عام انتخابات میںعمران خان ہوں گے یا نہیں ، عنبر شمسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(نیوز رپورٹر)سینئر تجزیہ کار عنبر شمسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر بے شمار کیسز ہیں کچھ سنگین اور کچھ کم سنگین ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو ذاتی نوعیت کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کے اعترافی بیان کے بعد غریدہ فاروقی بھی میدان میں آ گئیں،عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری کی ” خفیہ روپوشی“ کا احوال بیان کر دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سینئر تجزیہ کار عنبر شمسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر نکاح کا کیس، توشہ خانہ کا کیس اب سائفرمعاملہ بھی چلے گا ، اس کے علاوہ نو مئی کا کیس ہے۔سینئرتجزیہ کار نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ہونگے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں عارضی طور پر حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ترازو ایک جانب بھاری ہے،بے شک کیس یا تفتیش مضبوط ہو جب سزا دی جائے یا کیس آگے بڑھے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہے تاکہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے۔دوہری شہریت کے سوال پر عنبر شسمی نے کہا ہے کہ یہ بالکل بدنیتی ہے اس کا مقصد کیا ہے، اس میں شفافیت ہونی چاہیے،میں ووٹر کے زوایے سے یہ بات کر رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں