اسلام آباد ( وقائع نگار) وزیرداخلہ راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم کا سائفر سے متعلق اقبالی بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں اصل میر جعفرکون تھا، وہ کون تھا جس نے ذاتی مفاد کیلئے ملکی اداروں کے خلاف سازش کی اور ملک کے مفادات کو مجروح کرتے ہوئے معیشت کو برباد کیا۔
راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی بنیاد پرڈھونگ رچایا اور خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ یہ ریاست کے مفاد کا معاملہ ہے یہ جرم ہوا ہے، ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ عدالت میں جائے گا، چیئرمین پی ٹی
یہ بھی پڑھیں : ”ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات“دیوار تلے دب کر 12مزدور جاں بحق
آئی نے اپنے ان جرائم کا حساب دیناہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اعظم خان کا اقبالی بیان سائفرسازش کو بے نقاب کرتا ہے، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے، آفیشل سیکرٹ ڈاکیومنٹ اپنے پاس رکھنا دنیا بھرمیں جرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا۔ سانحہ9 مئی بھی اسی سازش کا ایک تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیانیہ بنانے کےلیے سائفر استعمال کیا، ملکی مفادات کیخلاف کھیلنے والے کھلاڑی خود اعتراف جرم کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی اس جرم میں پوری طرح ملوث ہیں۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اس جتھے کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، یہ جتھہ ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتا تھا۔ آرٹیکل6 کے مطابق کارروائی کا وزارت قانون بتاسکتا ہے، ان لوگوں کےتانےبانےملک سےباہربھی تھے۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق اعظم خان اپنے گھر پر مو جودہیں، اعظم خان جس سے رابطہ رکھنا چاہیں وہ ان کی مرضی ہے۔