farah gogi

بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول کی دوست نے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی نے لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کر دی ،عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 21جولائی تک ملتوی کر دی ۔ایف آئی سے نے عدالت میں داخل جواب میں کہا ہے کہ ہمارا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ،ای سی ایل میں نام شامل کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نظر بندی کا فیصلہ چیلنج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں