لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کور کمانڈر کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں تو سچ سامنے آ جائے مگر ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے آئی جی پنجاب سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے لیکن ان سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا،نو مئی کو جو کچھ ہوا پہلے سے طے شدہ تھا ،ان لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کر دیا جائے۔
عمران خان نے کہاکہ کم از کم 25 لوگوں کو پر امن احتجاج میں قتل کر دیاگیا، ہم نے جب 126 دن کا دھرنا دیا اس میں توکسی کو نہیںمارا گیا، لوگ آتے تھے اور پر امن احتجاج کر کے چلے جاتے تھے،ہمارا مطالبہ ہے کہ نو مئی کے دن جو کچھ بھی ہوا اس کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں تو سچ سامنے آ جائیگا ۔
یہ بھی پڑھیں : ملا کنڈ کے سابق وزیر شکیل خان 9ویں بارگرفتار