ملاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو اینٹی کرپشن نے 9ویں بار گرفتار کر لیا ،سابق وزیر پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے شکیل خان کو سنٹرل جیل سوات سے حراست میں لے لیا،اس سے قبل انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کی سڑکوں پر پولیس اور اساتذہ میں”جنگ“لاٹھی چارج ،واٹر کینن کا استعمال،متعدد گرفتار