چٹاگانگ(سپورٹس رپورٹر ) افغانستان نے پہلی بار بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی، افغانستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کو 142 رنز سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شاہین سری لنکا پہنچ گئے
دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 145 اور ابراہیم زدران 100رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 189رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ذکا اشرف کے تصدیق شدہ جعلی اکاونٹ کی موجودگی کا انکشاف، پی سی بی نے شکایت کر دی