پاکستانی شاہین سری لنکا پہنچ گئے

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل ذکاءاشرف کا بابر اعظم کو فون ،نیک خواہشات کا اظہار
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔وہ ویزا بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں نہیں پہنچ سکے تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ذکا اشرف کے تصدیق شدہ جعلی اکاونٹ کی موجودگی کا انکشاف، پی سی بی نے شکایت کر دی

دوسری جانب سپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس سیریز کو کافی اہم قرار دیا جارہا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تیسرے سائیکل میں قومی ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے 342 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی طرف سے بلے باز عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،کرکٹر محمد رضوان بھی تڑپ اٹھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں