کراچی (آئی این پی) معروف کاروباری شخصیت اور ملتان سلطان کے مالک عالمگیرترین کی خودکشی کے بعد اداکارہ نازش جہانگیر نے ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر آواز اٹھا تے ہوئے اس سے متعلق عوامی آگاہی پر زور دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں نازش جہانگیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ لوگ اپنی ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی صحت پر بھی توجہ دیں، ہمیشہ میری ذہنی صحت کے بارے میں آواز اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، خودکشی حل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا مری روڈ پر سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ٹریفک بلاک