گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار کا ہراسگی کا معاملہ، متاثرہ لڑکی کی شناخت ہوگئی

گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار کا ہراسگی کا معاملہ، متاثرہ لڑکی کی شناخت ہوگئی

کراچی(کرائم رپورٹر) گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار کی طرف سے ہراسگی کا سامنا کرنیوالی برقعہ پوش لڑکی کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت کرلی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ قانونی کارروائی اور پولیس سے تعاون کیلئے راضی نہیں اور سماجی دباؤ کے پیش نظر سامنے آنے سے کترارہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ گلی کے چوکیدار کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، چوکیدارواقعے کے وقت موجود تھا مگرملزم کوپکڑنیکی کوشش نہیں کی،پولیس نوجوان ملزم کی شناخت تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے کیونکہ ماسک پہنا ہوا تھااور نمبر پلیٹ بھی نہ تھی تاہم انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا مری روڈ پر سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ٹریفک بلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں