لاہور(سٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین کی ”مبینہ خودکشی“ نے سب کو حیران کردیا ہے اور ابھی تک کسی کو یقین ہی نہیں آ رہا کہ اتنا خوشحال فرد کیسے اچانک موت کو گلے لگا سکتا ہے ؟مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ جہانگیر ترین اپنے گھر میں لوگوں سے تعزیت وصول کرنے میں مصروف ہیں ،ایسے میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چچا کی موت کے بعد ایسی بات کہہ دی ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ کے غم میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمگیر ترین کا خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط سامنے آ گیا
پاکستان ٹائم کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے علی ترین نے اپنے چاچا کی یاد میں انہیں سوشل میڈیا پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔ علی ترین نے لکھا، ’ عالمگیر چاچا نے اپنی شرائط پر زندگی بسر کی’ وہ ایک کول چاچا تھے، زندگی سے بھرپور کردار جو ہمیشہ چیلنجز میں خوش رہتے تھے، چاہے وہ زندگی میں ہو، کاروبار میں ہو یا کرکٹ میں،ان کا اچانک انتقال ان لوگوں کے لئے تقریبا ناقابل برداشت المیہ ہے جو انہیں اچھی طرح سے جانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش حال رکھے۔واضح رہے کہ ، عالمگیرترین نے گزشتہ روز گلبرگ لاہور میں واقع اپارٹمنٹ پر گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی تھی۔
Alamgir chacha lived life on his own terms. The cool uncle, the maverick. A larger than life character who was always happy to challenge convention. Whether in life, in business or in cricket.
His sudden loss is an almost unbearable tragedy for those who knew him well. May… pic.twitter.com/YeZzHdgRMz— Ali Khan Tareen (@aliktareen) July 7, 2023
یہ بھی پڑھیں:عالمگیر ترین کولاہور میں سپرد خاک کردیا گیا