عالمگیر ترین کولاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

عالمگیر ترین کولاہور میں سپرد خاک کردیا گیا


لاہور (وقائع نگار)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں ماڈل ٹائون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق عالمگیر ترین کی نماز جنازہ میں جہانگیر ترین،عون چودھری، نعمان لنگڑیال،ہمایوں اختر، ہارون اختر ،اسحاق خاکوانی اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔جہانگیر ترین کے بھائی معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمگیر ترین کا خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں