benazir programe account

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاﺅنٹ کا اجرا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاﺅنٹ کا اجراءکر دیا ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب آیا تو مخلوط حکومت کے رہنما ہر جگہ پہنچے،سیلاب سے چاروں طرف تباہی تھی ایسا لگتا تھا سمندر امڈ آیا ہو ،30لاکھ افراد متاثر ہوئے،وفاق نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے چاروں صوبوں میں ستر ارب روپے تقسیم کیے،آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں ،اللہ کرے ہم ان سیلاب زدگان کو ہر قسم کی مدد پہنچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک طرف گرمی ،دوسرا بجلی نہیں تیسرا ہولناک بل ،عوام کہاں جائیں ،شیخ رشید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں