sheikh rasheed

ایک طرف گرمی ،دوسرا بجلی نہیں تیسرا ہولناک بل ،عوام کہاں جائیں ،شیخ رشید

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے دھمال ڈالنے والے اپنے انجام کا انتظار کریں ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط 12جولائی کے بعد اپنا حقیقی رنگ دکھائیں گی ،سازش کے تحت ڈالر نیچے اور سٹاک ایکسچینج اوپر کی گئی ۔شہباز شریف اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے کی باتیں کر رہا تھا ،اس کے کپڑے دنیا میں کوئی خریدنے کو تیار نہیں ہے۔دنیا کے مبصرین پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں،اگر الیکشن ہونگے تو کیسے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : ”میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں