GHQ case

جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2مقدمات میں عمران خان بھی نامزد

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور جی ایچ کیو پر حملے کے خلاف درج مقامات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاوئن میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا، اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی شہر میں نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں تھانہ نیوٹاون اور تھانہ آر اے بازار میں دو ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں تحریک انصاف پر پابندی کی پٹیشن دائر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں