لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی پر برطانوی وزیر اعظم نے بھی چپ کا روزہ توڑدیا اوریہودی آباد کاری کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر جوبائیڈن کی رہائش گاہ سے ملنے والی’ کوکین‘ نے وائٹ ہاوس میں کھلبلی مچا دی
جنین میں اسرائیلی افواج کی جانب سے آپریشن پر رد عمل میں برطانوی وزیر اعظم رشی سناک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت کرے،غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کو روکنا چاہیے، فوجی آپریشن میں شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے، فریقین مغربی کنارے اور غزہ میں مزید کشیدگی سے بچیں۔