امریکی صدر جوبائیڈن کی رہائش گاہ سے ملنے والی’ کوکین‘ نے وائٹ ہاوس میں کھلبلی مچا دی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر کی سرکاری اقامت گاہ وائٹ ہاوس میں کوکین ملنے کے بعد امریکی خفیہ سروس تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ممنوعہ مواد وائٹ ہاوس میں کیسے پہنچا؟سیکرٹ سروس کو مشتبہ مواد کا پیکٹ ملنے کی خبر لیک ہوتے ہی امریکہ اور دنیا بھر میں ٹیبلائیڈز کی افواہوں نے ہلچل مچا دی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اخبار نے ٹائٹن کے مسافروں کے آخری لمحات پر مبنی رپورٹ شائع کر دی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کےویسٹ ونگ میں کوکین کا چھوٹا سا پیکٹ دریافت ہونے کے فوراً بعد سیکرٹ ایجنسی کے اہلکاروں نے تمام عملہ کو وائٹ ہاوس کے اس حصہ سے نکال دیا تھا۔ویسٹ ونگ وائٹ ہاوس کا ایک بڑا کثیر سطحی حصہ ہے جس میں امریکہ کے صدر کے دفاتر،اوول آفس اور اور سیچویشن روم شامل ہیں۔اس حصہ میں نائب صدر،وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف،پریس سیکریٹری اور سینکڑوں دوسرے عملے کے دفاتر بھی ہیں جن تک مہمانوں کی رسائی ہو سکتی ہے۔وائٹ ہاوس کے اس حصہ میں صدارتی معاونین،سٹاف اور دیگر اہلکاروں کے دفاتر بھی ہیں۔

سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کو مشتبہ پاوڈر اتوار کی رات وائٹ ہاوس کے ایک ایسے علاقے میں ملا جو وائٹ ہاوس آنے والے ٹور گروپس کے لیے قابل رسائی ہے۔جس وقت مشتبہ مواد کا پیکٹ وائٹ ہاوس سے برامد ہوا اس وقت صدر جو بائیڈن اور ان کا خاندان میری لینڈ کے کیمپ ڈیوڈ میں تھا۔قانون نافذ کرنے والے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ مواد وائٹ ہاوس کے عملے اور مہمانوں کے موبائل فون رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک الماری میں پایا گیا تھا۔اس واقعہ کے فوراً بعد وائٹ ہاوس کمپلیکس کو پاکستانی وقت کےمطابق صبح پونے چھ بجے کے قریب تقریباً مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :قرآن پاک کی بے حرمتی ، سعودی عرب نے وہ کام کردکھایا جو کوئی اور مسلمان ملک نہ کرسکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں