ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،کئی غیر مسلم ممالک کی حکومتوں کی جانب سے بھی عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کے اس قبیح عمل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے وہیں پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی خاموشی توڑ تے ہوئے بیان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن کریم کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مظاہرے جاری،سویڈن کے بائیکاٹ کا مطالبہ
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عیسائیوں کے کیتھولک چرچ کے سربراہ اور روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمانوں کے مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے آزادی اظہار کے نام اس اقدام کی اجازت کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ پوپ فرانسس نے اس قبیح عمل پر شدید ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقدس کتاب کا حترام کیاجانا چاہیے، آزادی اظہار کو دوسروں سے نفرت کے اظہار کے آلہ کار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور ایسے اقدامات کی اجازت کو مسترد اور اس کی مذمت کرنی چاہیے۔