صحت کارڈ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صحت کارڈ کے حوالے سے پنجاب کی نگران حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:گھر پر انسولین پودے اگائیں ،شوگر کے موذی مرض سے نجات پائیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم نے صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی۔ڈاکٹر جاویداکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جارہی ہے، عوام کوصحت کارڈ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتری لارہے ہیں، صحت کارڈ بند کررہے ہیں نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات کو محدود کررہے ہیں بلکہ صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئیں تھی کہ پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج معطل ہوگیا جس کے باعث نجی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کو اسٹنٹس سمیت ہارٹ سرجریز غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئیں۔سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو کہا تھا کہ یکم جولائی سے نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کا صحت کارڈ پرعلاج نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کلیجی،دل و مغز کھانے سے صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟وہ حیران کن باتیں جنہیں جان کرآپ کی زندگی سنور جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں