rashid

”کیا ایک فنکار کی بس اتنی قیمت ہے“فالج کا شکار راشد محمود کا پنجاب حکومت سے شکوہ

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ کہ وہ چوتھی بار فالج کا شکار ہوئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے 2 لاکھ کا چیک ملنے پر انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایک فنکار کی صرف اتنی قیمت ہے؟
راشد محمود نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال وہ چوتھی بار جزوی طور پر فالج کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ، پاو¿ں اور چہرہ متاثر ہواہے، پنجاب حکومت نے 2 لاکھ کا چیک بھجوایا تھا جس پرمجھے بہت دکھ ہوا، مجھے بھیک نہیں عزت اور وقار چاہیے
راشد محمود کا شمار پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کے مقبول ڈراموںمیں شاہین، کاجل گھر، محبت روٹھ جائے تو، مرزا غالب، ریاست و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے قاتل کا اگلا ٹارگٹ سلمان خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں