احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کر دی گئی،کسی بھی ٹورنامنٹ کی پہلی بار آفیشل ٹرافی کی رونمائی خلا میں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع
نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ ٹرافی ایک لاکھ بیس ہزا ر فٹ کی بلندی تک لیجائی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 65ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔غبارہ کیمروں سے تصاویر لیکر احمد آباد کے سٹیڈیم میں اتارا گیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31جولائی سے 4اگست تک پاکستان کے دورے پر ہو گی۔