اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کیس ،آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اکبر ناصر خان نے اسلام آبا دہائیکورٹ سے معزرت کر لی ،انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں،معذرت کرتا ہوں،عدالت کے حکم کی خلاف وزری کا سوچ بھی نہیں سکتا،شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
