روس کو بڑی کامیابی مل گئی،نیم فوجی دستے ویگنز گروپ نے بغاوت ختم کر دی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر پیوٹن کی مشکلات میں کمی آگئی،بیلاروس کی مصالحتی کوششیں رنگ لے آئیں، نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے روس کے خلاف بغاوت ختم کر دی،باغی گروپ کے سربراہ یووگنی پری گوڑن نے جنگجووں کو ماسکو کی جانب پیش قدمی روکنے اور یوکرین واپس جا کر پوزیشنز سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:قرآن مجید کی بے حرمتی کے حوالے سے روسی صدرپیوٹن نے بڑا اعلان کر دیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلا روس کے صدر نے روسی قیادت اور باغی گروپ کو جنگ بندی پر آمادہ کیا، ویگنر کے سربراہ یووگنی پری گوزن کا کہنا تھا کہ خونریزی سے بچنے کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔
یوکرین میں لڑنے والے دستے کے اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر ویگنر گروپ نے بغاوت کی تھی۔خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو پہلی بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ،یوکرین میں لڑنے والے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے روسی فوج کے خلاف بغاوت کی تھی۔گروپ کے سربراہ یفگینی پریگوڑن نے اپنے جنگجووں کو ماسکو کی جانب مارچ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ویگنر گروپ نے ماسکو کو جنوبی علاقوں سے ملانے والی شاہراہ پرقبضہ کر لیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

ویگنر گروپ کے سربراہ یفگینی پریگوڑن نے روسی عوام سے لڑائی سے دور رہنے کی اپیل کردی اورکہا کہ روسی فوج کی تمام قیادت کو ہٹا کر دم لوں گا۔یفگینی پریگوڑن نے روسی وزارت دفاع کو برائی قرارد ے دیا اور کہا کہ روسی وزیر دفاع نے اپنے ہی فوجیوں کو مارنے کاپلان بنایا تھا، مبینہ میزائل حملے میں ویگنر گروپ کے فوجیوں کی ہلاکت میں روسی وزارت دفاع کا ہاتھ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گروپ میں شامل سینکڑوں جنگجووں کو وزیردفاع کے حکم پر ہلاک کیا گیا جبکہ 2 ہزار کے قریب جنگجووں کی لاشیں چھپا دی گئی ہیں تاکہ یوکرین میں نقصانات کو کم دکھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائی ٹینک دکھانے جانیوالی آبدوز کی تباہی اور ہلاکتوں پر’ ٹائی ٹینک‘ فلم کے ڈائریکٹرکا ردعمل بھی آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں