لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) سمندر میں غرق ہونیوالے جہاز ٹائی ٹینک دکھانے کے لیے جانیوالی آبدوز کی تباہی اور دوپاکستانیوں سمیت اس میں سوار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد شہرہ آفاق فلم ٹائٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے ٹائٹن آبدوز میں ہلاک ہونے والے افراد کو1912 میں ٹائٹینک جہاز کے نقصان سے تشبیہ دیتے اسے ایک المیہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آبدوز کی تباہی کا معاملہ، پاکستانی باپ بیٹے کی آخری رسومات کب ہوں گی ؟داو د خاندان کا ابتدائی بیان آگیا
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جیمز کیمرون کاکہناتھاکہ18 جون کو جب آبدوز لاپتا ہوئی تو وہ بحری جہاز پر تھے، فوری طور پر کسی بڑے حادثے کا شبہ ہوا۔ انہوں نے کہا میں جانتا تھا کہ آبدوز وہیں پر موجود ہے جہاں اس میں سوار لوگ جانا چاہتے تھے، اور انہیں وہیں سے آبدوز کا ملبہ ملا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کئی بار خبردار کرنے کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا، واقعے سے قبل اوشن گیٹ کو ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا تھا۔