اسلام آباد (کامرس رپورٹر )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے دباﺅ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر حکومت نے یوٹرن لے لیا اور سکیم واپس لے لی،یاد رہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دینے کی تجویز دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:” معاہدہ ہوجائے تو بسم اللہ ورنہ۔۔۔۔“اسحاق ڈار کی مایوسی انتہا کو چھونے لگی
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھایا تھا، ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔ادھر حکومتی ذرائع کی طرف سے دعویٰ کیا گیاکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے ملاقات میں جو شرط عائد کی وہ پوری کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلائیٹ کا بندوبست کر دیا ،ارکان پارلیمنٹ حج پر جائیں اور ملک کیلئے دعا کریں