اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گی،وہ اگلے ماہ اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے تیاریاں کرچکے ہیں تاہم ان کاکہناتھاکہ شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں جو بھی ملا وہ پہن لوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے دیوانوتیار ہو جاﺅ،ون ڈے ورلڈ کپ کا شیڈول 27جون کو جاری
اپنے ایک انٹرویو میں کرکٹر نے بتایا کہ اگرچہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن کھلاڑیوں کے سری لنکا جانے سے قبل ولیمے کی تقریب ہوجائے گی لہذا زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے ،اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں حارث کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کارڈ بنایا ہے بہت اچھا بنایا اور انہیں چاہیے کہ اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔یادرہے کہ حارث رﺅف کی بارات کی تقریب 6جولائی جبکہ ولیمہ 7جولائی کوشیڈول ہے ۔