عامر خان کی اپنے بھائی سے برسوں بعد صلح ہوگئی

عامر خان کی اپنے بھائی سے برسوں بعد صلح ہوگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی اپنے چھوٹے بھائی فیصل خان سے برسوں بعد ایک فیملی تقریب کے دوران صلح ہوگئی جس میں دونوں ایک دوسرے سے گلے ملے۔عامر خان اور فیصل خان بھارتی فلمی صنعت کی نمایاں شخصیات میں سے ہیں جن کے درمیان گزشتہ برسوں سے تعلقات کشیدہ چلے آ رہے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین کی سالگرہ کے موقع پر ایک خاندانی تقریب میں تھے جہاں دونوں بھائیوں کے گلے ملنے کے منظر کی تصویر کشی کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

عامر خان پیلے رنگ کا کرتا اور سرخ شلوار میں ملبوس تھے جب کہ ان کے بھائی فیصل نے کالی شرٹ اور سفید پتلون پہنی ہوئی تھی۔ عامر خان اور فیصل خان دونوں تصویر کے لیے اپنی والدہ کے پاس بیٹھے پوز دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ نکھت نے تصویر کا کیپشن دیا، “امی کی سالگرہ کا جشن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں