لاہور(کامرس رپورٹر)معروف بزنس مین اور چیئرمین ویلیو گروپ میاں زاہد اسلام نے کہا ہے کہ بلڈنگ ریگولیشز اور پرائیویٹ سکیمز رولز کو رئیل سٹیٹ سیکٹر اور شہریوں کے لیے یوزر فرینڈلی بنایا جائے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہورمیں تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں زاہد اسلام نے کہا رئیل سٹیٹ اورکنسٹرکشن سیکٹر سے 50 سے زائد صنعتیں وابستہ ہیں اور لاکھوں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے،شہر میں نئے منصوبے شروع کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور معیشت کا پہیہ بہتر انداز میں چلے گا، حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قوانین میں بہتری لانے چاہیے۔
میاں زاہد اسلام نے بتایا کہ کمشنر لاہور سمیت ایل ڈی اے حکام کو تعمیراتی شعبے کی طرف سے تجاویز بھی دی گئی ہیں،ویلیوگروپ شہریوں کو جدید سہولتوں سے مزین بہترین طرز زندگی مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سمندر پار پاکستانی رئیل سٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں رئیل سٹیٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔
مزید پڑھیں:تاجر رہنماوں کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،بجٹ پر تحفظات کا اظہار