تاجر رہنماﺅں کی بلاول بھٹو سے ملاقات،بجٹ پر تحفظات کا اظہار

تاجر رہنماﺅں کی بلاول بھٹو سے ملاقات،بجٹ پر تحفظات کا اظہار

لاہور(وقائع نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں تاجر تنظمیوں اور چیمبر آف کامرس کے رہنماوں نے معاشی صورتحال اوربجٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مختلف تاجر تنظمیوں اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور ان سے مجموعی معاشی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔تاجر رہنماوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے اقتصادی صورتحال اورآئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنےو الوں میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزاد علی ملک، دین گروپ کے چیئرمین اور وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور عبدالروف عالم اور درو خان شامل تھے۔اس کے علاوہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، خیبر چیمبر کے صدر جواد کاظمی، سرگودھا، شیخوپورہ، لاڑکانہ اور رحیم یار خان چیمبر کے گروپ لیڈرز عامر عطا باجوہ، منظور ملک، ممتاز علی شیخ اور روف مختار نے بھی ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان بزنس فورم کے صدر مومن ملک، تاجر رہنما رحمان چن، ڈاکٹر نعمان، سعادت شاہ، سہیل ملک، اسفند یار مندوخیل، پیر ناظم حسین شاہ، محمد شفیق، ظفر بختاوری، ملک جہانگیر اورعزیزالرحمان چن نے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں