ایل پی جی اتنی سستی ہو گئی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

لاہور(کامرس رپورٹر)مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی )کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی ہو گئی ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا،ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 140 روپے کلو کمی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:روس سے سستا تیل پاکستان لانیوالا جہاز واپس روانہ ہو گیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی اور یکدم ہی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 140 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔اوگرا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لوکل اور امپورٹڈ گیس یکساں نرخوں پر فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسکے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ڈسٹریبیوشن کمپنیان لوکل اور امپورٹڈ گیس کے نرخوں میں واضح فرق کی وجہ سے اربوں کی منافع خوری کر رہی تھیں، جس کا نقصان صارفین کو ہو رہا تھا۔اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی، فیصلے کے تحت صارفین کی سستی ایل پی جی دستیاب ہو گی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں