کراچی (کامرس رپورٹر) روسی خام تیل لانے والابحری جہاز’پیورپوائنٹ‘تیل کی منتقلی کے بعد کراچی پورٹ سے روانہ ہوگیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پیور پوائنٹ نامی بحری جہازکراچی بندر گاہ سے رات 2 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوا، پیور پوائنٹ بحری جہاز پہلی بار روسی خام تیل پاکستان لایا تھا۔پورٹ زرائع نے بتایا کہ خام تیل کا دوسرا جہاز آئندہ ہفتے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔