یانگ یانک(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ انگ نے خود کشی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ایک خفیہ حکم جاری کیا گیا ہے جس میں خود کشی کو سماجی بغاوت قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے پابندی ملک میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد عائد کی گئی ہے۔خفیہ حکم نامے میں مقامی حکام کو لوگوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔حکم کے مطابق کسی شخص کے خود کشی کرنے کی صورت میں مقامی حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو امریکی بھاشن،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے وزارت خارجہ کو واشنگٹن مشن کا آڈٹ ریکارڈ جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی
واضح رہے کہ عالمی امن کو مزید خطرے میں ڈالنے والے کم جونگ اِن کے بار ے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عصر حاضر کے ہٹلر ہیں جو اپنے ملک کے تمام بڑے اداروں کے سربراہ ہیں جبکہ شمالی کوریا کی طاقتور ترین شخصیت ہیں،جن کے آگے نہ تو کسی فوجی سربراہ کی چلتی ہے اور نہ ہی کوئی سویلین ان کی پالیسیوں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کم جونگ کو اس مرتبہ عالمی تنقید کا نشانہ بننا پڑا جب پالیسیوں سے انحراف کی پاداش میں انہوں نے اپنے وزیر دفاع کو توپ کے گولے سے اڑا دیا۔کم جونگ نے اس سے قبل متعدد مرتبہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی بھی دی تھی۔