کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی ہے،یاد رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل تین دن سے کمی واقع ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:گاڑیوں کے کاروبار بارے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر ایک ہزار 961 امریکی کرنسی ہو گئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 4000 روپے اور 3430 روپے کی غیرمعمولی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے،پچھلے ہفتے کے آخری کاروباری روز یعنی ہفتے کو سونے کی قیمت میں 2050 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔