vehicles

گاڑیوں کے کاروبار بارے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کاروں کی فروخت میں52 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم مئی میں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصد کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں ملک میں 129158 موٹر کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 250888 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

مئی 2023 میں ملک میں 5290 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 77 فیصد کم ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 22893 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اپریل کے مقابلہ میں مئی کے مہینہ میں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اپریل میں ملک میں 4463 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو مئی میں بڑھ کر5290 یونٹس ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں