ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے ایک تازہ انٹرویو میں اپنے رومینٹک پارٹنر کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور اداکارہ کے کرکٹر شبمان گِل کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی خبریں انڈسٹری میں پھیلی ہوئی ہے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ کے کرکٹر شبمان گِل کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی خبریں انڈسٹری میں پھیلی ہوئی ہے اور دونوں کو مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کسی نے بھی اپنی زبان نہیں کھولی ہے۔انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری شخصیت جس طرح کی ہے اس کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے وہ اداکار ہو، کرکٹر ہو، تاجر ہو یا ڈاکٹر۔