پشاور (کرائم رپورٹر ) پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔ضلع بونیر میں پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے تین رہنماوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پی ٹی آئی بونیر کے رہنما بختیار علی،ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاوس میں پناہ دی۔ پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماں کو ریسٹ ہاوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ،آصف زرداری نے جہانگیر ترین کو حیران کن پیشکش کردی