لاہور(سیاسی رپورٹر)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری ”جوڑ توڑ“ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں ،رنگ بدلتی سیاست میں اپنے ”صاحبزادے“ کے لئے ”اقتدارکاراستہ ہموار“ ہموار کرنے کے لئے لاہور میں ”ڈیرے “مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے مسکن سے ”اڑان“ بھرنے والے” پنچھیوں“کو ”دانہ “ ڈالنے میں مصروف آصف زرداری نے جہانگیر خان ترین کو بھی حیران کن پیش کش کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس،ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے جہانگیر ترین گروپ کو پارٹی ضم کرنے کی پیشکش کر دی ہے ، جہانگیر ترین کو آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی ضم کرنے کی آفر دے دی گئی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں جہانگیر ترین گروپ کی ساتھ چلنے کو تیار ہے، ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے کچھ ممبران کا موقف ہے نئی پارٹی بنائی جائے، بیشتر ارکان نے جہانگیر ترین کو اپنے گروپ کو کسی اور پارٹی میں ضم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج اپنے گروپ رہنماوں سے حتمی مشاورت کرینگے، جہانگیر ترین آئندہ دو سے تین روز میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کر دینگے، ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے حوالے سے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق ”پاکستان انصاف پارٹی“ اور ”عوام دوست پارٹی“ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے،جہانگیر ترین پارٹی کا نام پاکستان انصاف پارٹی رکھنے کے خواہش مند ہیں، گروپ کے ارکان سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام کا اعلان کیا جائے گا اور اسی نام کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا، جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ،لیگل ٹیم پارٹی کے ناموں اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی، آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:”ہوسکتا ہے شاہ محمود پارٹی چھوڑ دیں“سابق پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی نے پیش گوئی کردی
دوسری جانب جہانگیر ترین آج لاہور میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے،گزشتہ روز بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔ جہانگیر ترین نے سردار تنویر الیاس کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے بھی ہفتہ کو جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔نعمان لنگڑیال اور لالا طاہر رندھاوا، عون چوہدری اور مہر اسلم بھروانہ سمیت ترین گروپ کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ میں موجود رہے۔