Apologies to Amitabh Bachchan fans for their mistake

امیتابھ بچن کی پرستاروں سے اپنی غلطی پر معذرت

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی ایک غلطی پر نہ صرف پرستاروں سے معذرت کا اظہار کیا بلکہ اس پر خود کو احمق بھی کہا۔ ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے معروف امریکی گلوکار و گیت نگار باب ڈیلان کے 1963 کے البم کے ایک گانے کو بیٹلز کا گانا قرار دیا۔ تاہم بعد میں جب یہ پتہ چلا کہ انہوں نے غلطی سے اسے بیٹلز سے منسوب کیا تو انہوں نے اس غلطی کا اعتراف بھی کیا۔ حال ہی میں اپنے پرستاروں کے نام شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں، جو انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریر کیا، اپنی غلطی پر معذرت طلب کی۔ اپنے اس پیغام میں امیتابھ بچن نے اس غلطی پر خود کو احمق بھی کہا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں