لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے اپنی جسمانی صحت اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کی ہے۔
ایک انٹرویو میں ژالے سرحدی نے بتایا کہ لوگ اکثر ان سے غیر ضروری اور فضول سوال پوچھتے ہیں، مثال کے طور پر جب میں ان سے کہتی ہوں کہ میری ایک بیٹی ہے تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اچھا صرف ایک ہی بیٹی؟ کیوں؟ دوسرے بچے کیوں نہیں ہے؟۔انہوں نے بتایا کہ اب میں انہیں کیسے سمجھاﺅں کہ میرے تین حمل ضائع ہوچکے ہیں؟ جس کی وجہ سے مجھے ہائپو تھائیرائیڈہے، اور یہ اس لیے نہیں ہوا کہ میں نے ڈائٹ یا ورزش کی تھی، یہ بس ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ حمل ضائع ہونے سے خواتین کے جسم پر طویل مدت تک اثرات رہتے ہیں۔
