کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ فریال گوہر نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کے آغاز بارے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ اکثر لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ اتنی پڑی لکھی ہو کر اداکاری میں کیوں آ گئیں؟ اس وقت تو اتنے پیسے بھی نہیں ملتے تھے۔جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی بار اپنی بہن مدیحہ گوہر کا ہاتھ بن کر انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، پی ٹی وی کے ڈرامے میں مدیحہ کے ہاتھ کی جگہ میرا ہاتھ شوٹ کیا گیا۔فریال گوہر نے بتایا کہ اس ڈرامے سے متعلق کچھ یاد نہیں کیونکہ اس میں نہ میرے مکالمے تھے اور نہ ہی مجھے اس وقت کوئی فرق پڑتا تھا، صرف ہاتھ ہی تو نظر آنا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مدیحہ جب 1970 میں کام کر رہی تھیں اس وقت اچھی فیملی کی لڑکیاں انڈسٹری میں نہیں آتی تھیں، ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب اچھے پڑھے لکھے لڑکے لڑکیاں انڈسٹری میں آ رہے ہیں۔
