اسلام آ باد (بزنس رپورٹر ) یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ پاکستان ٹائم (Pakistan Time)کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 60 روپے کم کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 37 روپے سے 59 روپے فی لیٹر تک کمی ہوگئی۔ واضح رہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ ماہ گھی اور تیل کی قیمت میں 213 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نرخ 605 روپے تک پہنچ گئے تھے۔
