قطر اوریواے ای کے سفارتی تعلقات بحال ، سفارتخانے کھل گئے

قطر اوریواے ای کے سفارتی تعلقات بحال ، سفارتخانے کھل گئے

دوحہ(نمائندہ خصوصی)قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:دبئی ٹرانسپورٹ کی ڈبل ڈیکر بس کی بالائی منزل میں غیر ملکی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش،والد کا ردعمل بھی آ گیا

قطری وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،قطر کو 2017میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔سعودی عرب اور مصر نے 2021میں ہی دوحہ میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں